• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ مسافر خانہ کے علاقہ جلال آبادمیں کم سن بچوں سمیت 05افراد پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ، اینٹی وویمن حراسمنٹ اور وائلنس سیل کابروقت ایکشن

Sep 1, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ مسافر خانہ کے علاقہ جلال آبادمیں کم سن بچوں سمیت 05افراد پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ، اینٹی وویمن حراسمنٹ اور وائلنس سیل کابروقت ایکشن،پہلا مقدمہ درج، واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،ملزم کو ہرصورت اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،تما م شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔

تھانہ مسافرخانہ پولیس کو تقریبا رات 1 بجے اطلاع ملی کہ موضع جلال آباد میں کسی شخص نے عورت اور بچوں پر تیزاب پھینک دیا ہے،جس پر مقامی پولیس اوراینٹی وویمن حراسمنٹ اور وائلنس سیل نے برائے کارروائی فوری اوربروقت موقع پر پہنچے، جبکہ اس وقوعہ کی اطلاع موصول ہونے پر اے ایس پی صدر سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے جبکہ کرائم سین یونٹ اورفرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں،تیزاب سے جھلسنے والوں میں کم سن بچے اویس9 سالہ،عائشہ بی بی08 سالہ، مکیہ بی بی30سالہ، نذیراں مائی55سالہ اور نذرحسین 60/65 سالہ شامل ہیں،متاثرین کو فوری طورپر بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پوربرائے علاج معالجہ بذریعہ ریسکیو1122لے جایاگیا،جبکہ بعدازعلاج معالجہ متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے،جن کا مزید بھی علاج معالجہ ومیڈیکل جاری ہے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سرکل صدر کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں اورخود اس معاملہ کی نگرانی کی،اے ایس پی صدر کی سربراہی پر مشتمل ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے رات گئے تک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مرکزی ملزم اکرم کوگرفتار کر لیا،تھانہ مسافر خانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی،فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار جن کے آپس میں گھریلو رنجشیں چلی آرہی تھیں،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اے ایس پی صدر سرکل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی،انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ملزم کو ہر صورت اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، تمام شواہد کی روشنی میں اس کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،مزید برآں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم نے اینٹی وویمن حراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کی افسران کے ہمراہ BVH میں موجود تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کی عیادت بھی کی۔