• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاول پور علم و ادب کے حوالہ سے دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس خطہ کے ادیب، شاعر، دانشور اور محققین نے علم و ادب کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں. محمد ظفر اقبال۔

Sep 1, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ بہاول پور علم و ادب کے حوالہ سے دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس خطہ کے ادیب، شاعر، دانشور اور محققین نے علم و ادب کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے دفترمیں بہاول پور سے تعلق رکھنے والے شعرا، ادباء، مصنفین اور محققین کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضوی، ایم ڈی سی ڈی اے ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر مغیث امین، پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد شہزاد اور چیف لائبریرین سنٹرل لائبریری رانا جاوید اقبال موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور نے کہا کہ خطہ بہاول پور کے مصنفین، شعراء اور ادیبوں نے بہاول پور کی تاریخ اور ثقافت کو شاندار انداز میں پیش کیا ہے جس سے دنیا بھر میں ملک کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے۔اس موقع پر ایم ڈی سی ڈی اے ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے کمشنر بہاول پو رڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کواپنے کالموں پر مشتمل کتاب پیش کی۔