راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجہ نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کا کہناتھا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی جدوجہد آزادی کا استعارہ تھے، آپ بھارتی مظالم کے خلاف انتھک جدوجہدکی علامت تھے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سیدعلی گیلانی گزشتہ رات دس بجے 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، ان کا انتقال نظری بندی کے دوران ہوا۔
سید علی گیلانی کے انتقال پر آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ نے پیغام جاری کر دیا
