• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 ، ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد

Sep 3, 2021

دبئی(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے۔
دبئی میں منعقدہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی یواے ای کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھے۔ ان کے ساتھ خالد زارونی اور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے۔ میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں شیڈول ہیں، 17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر راؤنڈ شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا خدشات کے پیش نظر ٹی 20 ورلڈکپ کو بھارت سے یو اے ای میں منتقل کیا گیا تھا۔