• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی سکواڈ سے خوش نہیں ، نجی ٹی وی چینل نے بڑا دعویٰ کر دیا

Sep 7, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) ٹی 20ورلڈ کپ 17اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے مگر نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم منتخب کئے جانے والے سکواڈ سے خوش نہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم کو سکواڈ میں شامل سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے صاحبزادے اعظم خان اور صہیب مقصود کی شمولیت پر اعتراض ہے ، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کپتان بابر اعظم مذکورہ دونوں کھلاڑیوں کی بجائے فہیم اشرف اور فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت کے حامی تھے ۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ قومی ٹیم کا سکواڈ 15 رکنی ہے جس میں تین کھلاڑی ریزرو رکھے گئے ہیں، سکواڈ میں بابراعظم ،شاداب خان، آصف علی ، حسن علی ، اعظم خان، حارث روف ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد نواز، محمدرضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں ۔