ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کے کھلاڑی ” اکشے کمار“ کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اکشے کمارکی والدہ ” ارونا بھاٹیا“ کو تین ستمبر کو طبیعت کی ناسازی پر ممبئی کے ہرانندانی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کی حالت تشویشناک تھی جبکہ دو دن قبل انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔
اکشے کمارنے گزشتہ روز اپنے والدہ کیلئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا ۔ اکشے نے آج اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ” وہ میرا سب کچھ تھیں ،اور میں آج اپنے وجود کے ہر حصے میں ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں ، میری ماں ارونا بھاٹیا پر امن طریقے سے آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جا ملی ہیں ۔میں آپ کی دعاﺅں کی قدر کر تاہوں ۔“
اکشے کمار کو جس وقت اپنی والدہ کی طبیعت کی خرابی کا علم ہوا تو اس وقت وہ برطانیہ میں تھے اور فلم ” سنڈریلا “کی شوٹنگ میں مصروف تھے ، انہوں نے سارا کام وہیں روکا اور ممبئی واپس آ گئے ۔
بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمارکی والدہ انتقال کر گئیں
