• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کے لیجنڈری موسیقار وزیر افضل انتقال کر گئے

Sep 8, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے لیجنڈری گلوکار وزیر افضل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر افضل طویل عرصے سے علالت کا شکار تھے۔ ان کا انتقال لاہور میں ہوا ہے۔ وزیر افضل کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیر افضل پاکستان کے نامور فلمی موسیقار خورشید انور کے شاگرد تھے۔ اپنے فنی کریئر کے دوران انہوں نے 32 فلموں کی موسیقی ترتیب دی ۔ انہوں نے جن فلموں کی موسیقی ترتیب دی ان میں پانچ فلمیں اردو اور 27 فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ ان کے مشہور نغمات میں کہندے نے نیناں، تو قرار میرا پیار میرے جانیا اور سات سروں کا بہتا دریا تیرے نام سرفہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2010ء کو انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔