• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف کامیڈین عمر شریف کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

Sep 7, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ میرے والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ جواد عمر نے سوشل میڈیا پر وائر ل عمر شریف کی تشویشناک حالت کی خبروں کی تردید بھی کی ۔
تفصیلات کے مطابق جواد عمرنے عمر شریف کی تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے اور اس سلسلہ میں ان کا علاج جار ی ہے،جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔
جواد عمر نے مزید کہا کہ عمر شریف کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔