ٹونٹن (نمائندہ خصوصی)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخر ی اورفیصلہ کن میچ آج ٹونٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ ویمن نے 46 رنز سے جیتا تھا تاہم دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے عمدہ کم بیک کیا اور 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تھی۔
ویمن ٹی 20سیریز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ آج ہوگا
