لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔جیو نیوز کے مطابق سیریز میں ٹیکنالوجی استعمال نہ کیے جانے کی وجہ ڈی آر ایس آپریٹرز کی عدم دستیابی ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے آئی سی سی کے منظور شدہ آپریٹرز کی ہی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں جو اس سیریز کے دوران دستیاب نہیں تھے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز میں اہم ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں ہو پائے گا ، حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی
