• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کااعلان کردیا ، کپتان کون ہو گا؟

Sep 10, 2021

کیپ ٹاﺅن(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا، کپتان ٹمبا باووما ہوں گے۔سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان ٹمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک ، بجورن فورٹین، ریزا ہینڈرکس اور کیشو مہاراج ہیں۔اس کے علاوہ ہینرک کلاسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈملر، ویان ملڈر،لنگی نگیڈی ،کگیسو ربادا، تبریز شمسی اور وین ڈر ڈیوسن، ڈوئین پریٹوریس اور انرک نورجی شامل ہیں جب کہ جیورج لنڈے، فیلوکوایو اور لیزاد ولیمز کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔