اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال کے بعد آج اپنے دورے پر پاکستان پہنچے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش سے اسلام آباد پہنچے گی جہاں سے اسے سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا جائے گا، ہوٹل پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہونگے۔پاکستانی ٹیم بھی اسوقت اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو روالپنڈی میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچ راولپنڈی جبکہ تین ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد آج پاکستان پہنچے گی
