آکلینڈ(نمائندہ خصوصی)نیوزی لینڈ کے فاسٹ باولر ٹرینٹ بولٹ نے محمد رضوان ، بابر اعظم اور آئرلینڈ کے اوپننگ بلے باز پال سٹرلنگ کو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں باو¿لنگ کرنے کے لیے سب سے مشکل بلے باز منتخب کیا ہے۔
بولٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کیے گئے ایک آن لائن انٹرویو میں نمودار ہوئے اور میگا ایونٹ میں بولنگ کرنے کے لیے سب سے مشکل بیٹسمین کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے مذکورہ بالا لڑکوں کو منتخب کیا۔
ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والا محمد رضوان ایک شاندار کھلاڑی ہے،بابر اعظم کے ساتھ ساتھ ، وہ تمام فارمیٹس میں ایک بہترین کھلاڑی ہے، آئرلینڈ سے پال سٹرلنگ بھی اچھے فارم میں ہیں۔کیویز آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے گروپ بی میں بھارت اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔ بلیک کیپس اپنی ورلڈ کپ مہم 26 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں گرین شرٹس کے خلاف شروع کرے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے خطرناک ترین باولر ٹرینٹ بولٹ نے کن دو پاکستانی کھلاڑیوں کو خطرہ قرار دے دیا ؟
