• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوئٹہ چمن تاج روڈ بلاسٹ کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا

Sep 29, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز )سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کوئٹہ چمن تاج روڈ بلاسٹ کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کرنے اور اہلکاروں کو چوکنا و مستعد رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے، تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے، پیٹرولنگ، پکٹنگ، ناکہ بندی سخت بنانے اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے حوالے سے مخصوص پوائنٹس بنا کر مجموعی امور کو ٹھوس اور موثر بنانے کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے رینج ڈسٹرکٹس اور زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹیوں پر تعینات تمام پولیس افسران وجوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور مجموعی سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سے متعلق و حفاظت خود اختیاری جیسے اقدامات پر بریفنگ کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام تر کاروائیوں کو منظم اور کامیاب بنایا جاسکے۔