• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یو بی ایل کا ’ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ‘ جیتنے والے ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں عشائیہ

Sep 11, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے اسلامک بینکنگ ڈویژن کی سینئر منیجمنٹ کی جانب سے حال ہی میں ایشیائی نوبیل پرائز کہلانے والا ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ جیتنے والے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں لاہور میں عشائیہ دیا گیا۔
ڈاکٹر امجد ثاقب کو یہ اعزاز نچلے طبقے کو بلا سود قرضوں کی فراہمی پر دیا گیا ہے۔ عشائیے میں اخوت فاؤنڈیشن اور یو بی ایل کی سینئر منیجمنٹ نے شرکت کی۔ شرکا نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی خدمات کو سراہا اور انہیں ایشیائی نوبیل پرائز جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر یو بی ایل کے برانچ بینکنگ کے گروپ ایگزیکٹو ضیا اعجاز نے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔