• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نعمان اعجاز کا بیٹا والد کو ٹکر دینے کیلئے تیار ، شوبز میں انٹری دیدی

Sep 16, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان نے بھی شوبز میں کامیاب انٹری دے دی ہے۔ دونوں باپ بیٹا جلد ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ میں نظر آئیں گے، سنگِ ماہ کی پہلی جھلک میں زاویار نعمان بالکل اپنے والد کے ہم شکل لگ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر زاویار نعمان اور نعمان اعجاز کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے موازنہ کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ زاویار اپنے والد کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کا بیٹے کے ساتھ پہلا پراجیکٹ دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔