• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ اور فرانس کی ’صلح‘ ہوگئی

Sep 23, 2021

واشنگنٹن(نمائندہ خصوصی) امریکہ اور فرانس کے درمیان صلح ہوگئی۔ آبدوزوں کے معاملے پر خراب ہونے والے تعلقات بات چیت سے سلجھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکخواں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونو ں رہنماؤں نے ا تفاق کیا کہ امریکہ اور فرانس میں بات چیت سے آبدوز تنازع سے بچا جاسکتا تھا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آبدوز تنازع پر بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد فرانس نے اپنے سفیر کو امریکہ واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فرانسیسی سفیر آئندہ ہفتے امریکہ واپس جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے آسٹریلیا کو جوہری آبدوزوں کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا جس پر فرانس نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھا۔ فرانس نے بطور احتجاج امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے تھے۔ یاد رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا معاہدہ ہونے سے پہلے فرانس نے آسٹریلیا کو آبدوزیں فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔