نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکے لڑکی کو 5ماہ قبل عوامی جگہ پر جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 3سال کی قید سنائی گئی تھی مگر اس عدالتی فیصلے کے محض پانچ ماہ بعد وہ پھر ایک عوامی جگہ پر وہی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکے لڑکی کا نام ایرک اور لوری ہارمن ہے جنہیں پانچ ماہ قبل آسمانی جھولے پر جھولے لیتے ہوئے جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 3سال قید اور 2سال پروبیشن کی سزا سنائی گئی تھی۔ جج نے ان کی قید کی سزا پروبیشن کی مدت تک کے لیے معطل کر دی تھی۔
اس دوران ہی اب وہ ایک فوٹوبوتھ میں شرمناک حالت میں پکڑے گئے ہیں جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ ان دونوں کا تعلق امریکی ریاست ساﺅتھ کیرولائنا کے شہر گارڈن سٹی سے ہے۔ فوٹوبوتھ میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے قبل پولیس کو ان کے متعلق شہریوں کی طرف سے کئی شکایات موصول ہو چکی تھیں کہ وہ عوامی مقامات پر شرمناک حرکات کر چکے ہیں۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کر دیا ہے۔
عوامی مقام پر جنسی تعلق ، سزا ملنے کے بعد لڑکی نے پھروہی شرمناک کام کردیا
