• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانیہ کے لیجنڈری فٹ بالر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

Sep 25, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے لیجنڈری فٹ بالر مائیکل اوین نےپاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان فٹ بال لیگ نے مائیکل اوین کو ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے۔مائیکل اوین کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبادی والے پاکستان میں فٹ بال کیلئے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ بہت جلد پاکستان آرہا ہوں، یہاں پہنچ کر لیگ کے ذریعے فٹ بال کو سپورٹ کروں گا۔ پروفیشنل فٹبال لیگ کا انعقاد درست سمت میں ایک قدم ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پاکستان 10 سال میں ورلڈ چیمپئن بن جائے گا لیکن بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بڑی فالوونگ ہے مگر فٹ بال فینز بھی کم نہیں ہوں گے۔