کراچی (نمائندہ خصوصی) میری ٹائم نے سی پیک کے تحت اقتصادی ٹرانسفارمیشن منصوبہ شروع کردیا، کراچی کوسٹل کمپرینسی ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک فریم ورک میں شامل کر لیا گیا۔
منصوبے سے کراچی کو دنیا کی سرفہرست بندرگاہوں میں شامل کر لیا گیا ، وزارت بحری امور کے مطابق منصوبے میں تین ارب پچاس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی ۔
ادھر نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق جہازوں کی خریداری سے قبل چیئرمین پی این ایس سی اچانک تبدیل کر دیے گئے ، شکیل منگریجو کو چیئرمین ای او بی آئی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ، شکیل منگریجو کو تین سال کیلئے چیئرمین پی این ایس سی مقرر کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اچانک سے چیئرمین پی این ایس سی کی تبدیلی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا، سیکرٹری وزارت بحری امور کو ایک بار پھر قائم مقام چیئرمین کا چارج مل سکتاہے ۔ سیکرٹری وزارت بحری امور پہلے بھی دو سال قائم مقام اضافی چارج پر کام کر چکے ہیں ۔
کراچی کوسٹل کمپرینسی ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک فریم ورک میں شامل کر لیا گیا
