• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی سی بی کا نیشنل ٹی 20 کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ایسا اعلان کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

Sep 27, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کےاسکواڈز کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق پی سی بی کی جانب سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا انہیں لون ونڈو کے تحت دوسرے سکواڈز میں ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے۔ لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے قابل عمل ہوگا۔
لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز 27 ستمبر کو مشاورت کریں گے۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اس عمل کا جائزہ لیں گے۔