• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گلوکارعاطف اسلم اور ماہرہ خا ن کا نیا گانا’ اجنبی‘ چند گھنٹوں میں ہی مقبول

Sep 27, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستا ن کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان کا نیا گانا ’ اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی چندگھنٹوں میں مقبول ہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کے ریلیز ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اس میں جلو ہ گرہ ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی شکریہ اد ا کیا ۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گانے کو اب تک 6 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ یہ یوٹیوب پر6 ویں نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ رواں سال ماہرہ خان کے ساتھ ایک گانے میں دکھائی دیں گے۔