بہاول پور(نویداقبال چوہدری)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی پروفیشنل کمانڈاورکامیاب پولیسنگ کا نتیجہ، تھانہ کینٹ پولیس اورسی آئی اے اسٹاف کی مشترکہ کارروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی اجمل عرف اجی گینگ کے02 کارندے گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی30عددموٹرسائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں،اگر شہریوں کا چوری شدہ مال پولیس برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردے تو پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوتاہے،عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں، ڈی پی او
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس راؤ سردار علی خان کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی پروفیشنل کمانڈ اورکامیاب پولیسنگ کے نتیجہ میں گاہے بگاہے پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ کینٹ پولیس اورسی آئی اے اسٹاف کی مشترکہ کارروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی اجمل عرف اجی گینگ کے 02 کارندوں کو گرفتارکرلیا، لاکھوں روپے مالیتی 30 عددموٹرسائیکلیں برآمد کرلیں، ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ کینٹ اورسی آئی اے اسٹاف کے افسران پر مشتمل ٹیم نے بہاول پور سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سراغ لگانے اورگرفتارکرنے کے لیے شب وروز کی محنت اورجدید سائنسی طریقہ کارکو اپناتے ہوئے اجمل عرف اجی کے مرکزی ملزم محمدیار اورمحمداعجاز عرف گینڈا کو گرفتارکرلیا،جوکہ ناصرف بہاول پور پولیس بلکہ پنجاب کے دیگر اضلاع لودھراں اورملتان کو بھی مطلوب تھے،جبکہ دومفرور ملزمان کی گرفتارکے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں، گرفتارملزمان کی نشاندہی پر 26 لاکھ روپے مالیت کے 30 عددموٹرسائیکلیں برآمدکرلیں،جن کو قانونی طریقے کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،جنہوں نے پولیس کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے بہاول پور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اظہار کیا کہ ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کمانڈ میں بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے جس کے نتیجے میں آج ہمیں چوری شدہ موٹر سائیکلیں واپس ملیں ہیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا کھویا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ کینٹ پولیس اورسی آئی اے اسٹاف نے بخوبی نبھایا ہے،ڈی پی او نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش دی،اگر شہریوں کا چوری شدہ مال پولیس برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردے تو پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوتاہے،عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں۔