• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ ڈیراورپولیس کیChild Abuseکیسسز کے حوالے سے کارروائی،بچے سے زیادتی کا ملزم چندگھنٹوں میں گرفتار

Sep 28, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ ڈیراورپولیس کیChild Abuseکیسسز کے حوالے سے کارروائی،بچے سے زیادتی کا ملزم چندگھنٹوں میں گرفتار،مقدمہ درج، ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے،شواہد اورموثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،ڈی پی او محمدفیصل کامران

انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پرChild Abuse کیسسز اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تھانہ ڈیراور پولیس کی کارروائی،بچے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا،علاقہ تھانہ ڈیراور کی حدود میں ملزم محمدصادق نے اپنے ساتھی کے ہمراہ صوبہ بعمری14/15 سالہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی اورموقع سے فرارہوگیا تھا،جس پر تھانہ ڈیراور پولیس نے مدعی مقدمہ محمدرمضان کی درخواست پر فوری طورپر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکیا،تھانہ ڈیراورکے تفتیشی افسر نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم محمدصادق کو چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے،ملزم کو شواہد اورموثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص آئندہ ایسی جرأت نہ کرسکے،ڈی پی او نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے، اگر کسی پولیس افسر نے ان کیسز میں کوتاہی برتی تو ا سکو ہر گز درگزر نہیں کیا جائے گا۔