ریجن آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس کی طرف سے جنوبی وزیرستان سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں نئےتعینات ہونے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان خانزیب،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹانک سجاد احمد صاحبزادہ، ایس پی سی ٹی ڈی شبیر خان اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نے شرکت کی۔
اس موقع پر آر پی او ڈیرہ نے کہا کہ ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت علی نے اپنی تعیناتی کے عرصہ میں جنوبی وزیرستان پولیس میں بہترین اصلاحات لانے، پولیس کے مورال کو بلند کرنے اور دیگر اہم کام کیئے ہیں جو کہ قابل ستائش و قابل تحسین ہیں۔
اس پر مسرت موقع پر تبدیل ہونے والے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان نے کہا کہ جنوبی وزیرستان پولیس میں ان کا دورانیہ ملازمت باعث فخر ہیں، ڈیرہ ریجن پولیس اور عوام کا ایثار و محبت ہمیشہ میرے لیے یادگار رہے گا۔
اس پر وقار تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت اور ایس پی سی ٹی ڈی نے ڈی پی او شوکت علی کو اعزازی شیلڈز پیش کرکے ان کو نیک خواہشات کیساتھ الوداع کیا گیا۔