ضلعی پولیس سربراہ کا شہر کے مختلف تھلہ جات کا دورہ،چہلم کی مجالس و جلوس روٹس کا معائنہ، سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ،مشکوک افراد و اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 2021-08-28 کو ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے جاری چہلم تقریبات کی مجالس اور جلوس روٹس کی سیکورٹی صورتحال کے جائزے کے لیے شہر کے مختلف تھلہ جات کا دورہ کیا،اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی فضل رحیم خان،انچارج سیکٹر ایس ڈی پی او محمد نواز خان بھی ہمراہ تھے،ضلعی پولیس سربراہ نے مختلف تھلہ جات سے نکلنے والے جلوس کے روٹس اور ان پر تعینات سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے جائزہ لیا،سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چوکس اور الرٹ رہنے اور مشکوک افراد اور مشکوک اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی، ضلعی پولیس سربراہ نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور تمام تر خارجی و داخلی راستوں پر چیکنگ کے طریقہ کار کو مربوط بنانے، چیکنگ سخت کرنے اور عوام کے ساتھ ہر ممکن مثبت رویہ اپنانے کی ہدایات جاری کیں،ضلعی پولیس سربراہ نے سیکورٹی کو ہرممکن بہتر سے بہتر بنانے اور شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس