• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک فوج کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سکندر شہید

Sep 30, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاک فوج نے ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیئے گئے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ہلاک کر دیاہے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سکندر شہید ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 27 سالہ کیپٹن سکندر شہید کا تعلق پاکپتن سے ہے ، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے ۔
ٹویٹر پر میجر عادل راجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ” شہید کیپٹن سکندر 134 لانگ کورس سے پاس آوٹ ہوئے اور انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ۔