بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی نعیم صادق چیمہ کے خلاف پٹواریوں سے بداخلاقی غلیظ گالیاں دینے غیر مہذب رویہ رکھنے پر انجمن پٹواریان کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا
اجلاس میں ضلعی صدر مہر محمد اصغر، جنرل سیکریٹری اکبر خان کے علاوہ درجنوں گرداور ان اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ اے سی سٹی کا فوری تبادلہ کیاجائے ورنہ یکم اکتوبر سے قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔ ضلع بھر میں اے سی سٹی کے تبادلے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ تفصیل کے مطابق ضلعی صدر مہر اصغر کی زیر صدارت انجمن پٹواریان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سینئر پٹواری محمد خورشید سٹی بہاول پور کے ساتھ اے سی سٹی کا نامناسب رویہ، گندی گالی گلوچ اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر قرارداد مذمت پاس کی گئی۔ صدر مہر محمد اصغر نے حکومت پنجاب وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ک اے سی سٹی محمد نعیم صادق چیمہ کو فوری طوپر تبدیل کیا جائے۔ ورنہ یکم اکتوبر سے ضلع بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا یہ ہڑتال اے سی سٹی کے تبادلے تک جاری رہے گی۔