• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ سٹی حاصل پورپولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،05ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں شراب برآمد

Sep 29, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سٹی حاصل پورپولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،05ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں شراب برآمد،مقدمات درج،جرائم کاخاتمہ ہی معاشرے کی بقاء اورپرامن بنانے کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی کے مدنظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف گاہے بگاہے کارروائیاں جاری ہیں،اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پرشراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتارکرلیا،بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی،گرفتارشراب فروش ملزمان میں محمداختر،ظفر عباس،عثمان حفیظ،محمدذیشان اورمحمداحسن شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے139لیٹر شراب برآمدکرلی،تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،جرائم کا خاتمہ ہی اس معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری ہے،ان کا قلع قمع کر کے عوام کو ہر صورت ریلیف پہنچایا جائے گا، ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز بھی ایسی کارروائیاں کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو کم کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو دی جانیوالی ہدایات کے دوران کیا۔