• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا ہیڈ کون ہو گا ؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتاتھا

Sep 30, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے ہیڈ کا فیصلہ اگلے دو سے تین روز میں کر لیا جائے گا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سپورٹ سٹاف کے ہیڈ کا تقررابھی ہونا باقی ہے جس کیلئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے مقامی سپورٹ سٹاف ہیڈ مقررکرنے کا کہاتھا ، سپورٹ سٹاف ہیڈ کیلئے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار ہیں ۔