راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)ناردرن کی ٹیم نے سدرن پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔
نادرن کی ٹیم نے 176 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ گیندیں قبل حاصل کیا۔ناردرن کی جانب سے محمد نواز 35گیندوں پر 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انکی میچ وننگ اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں حیدر علی 40 اور شاداب خان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔سدرن پنجاب کی جانب سے حسان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سدرن پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے کپتان صہیب مقصود سب سے کامیاب بلے باز ٹھہرے۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 75 رنز کی شانداراننگز کھیلی ،ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں آغا سلمان 24 اور عامر یامین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ناردرن کی جانب سے محمد موسی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناردرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیشنل ٹی 20 کپ ، سدرن پنجاب بمقابلہ ناردرن، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
