لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو استعفیٰ پیش کیا ، وہ اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آج بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وسیم خان کے استعفے سے متعلق غور کیا جائے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
