ڈیرہ اسماعیل خان:
ڈیرہ پولیس نے انتھائی کامیابی حاصل کر لی۔تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران بلوچستان کے رھائشی ٹرک ڈرائیور کو قتل کرنے والا اھم ملزم پولیس مقابلے میں پار ھو گیا۔جبکہ اسکا ساتھی جو مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا کو بھی پولیس نے کامیاب حکمث عملی کے بعد گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں پندرہ روز قبل بائی پاس پر ڈکیتی کی واردات رونما ھوئی تھی دوران ڈکیتی مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا تھا۔ٹرک۔ڈرائیور بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کا رھائشی تھا۔ٹرک ڈرائیوں نے اس پر احتجاج کیا تھا اور ڈاکوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ر نجم الحسنین لیاقت کی یقین دھانی پر مظاھرین نے روڈ کھول دیا تھا۔جس پر ڈی پی او نے ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جیو فرائنزک اور دیگر جدید تکنیکی الات استعمال کرکے اج صبح اس واردات کی مدد سے ایک شخص کو تھانہ صدر کی حدود بائی پاس سے گرفتار کر لیا۔گرفتار شخص کی شناخت نیک محمد نامی شخص کے نام سے ھوئی اس کی نشاندھی پر مرکزی ملزم کلیم محسود کی گرفتاری کے لیے تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں واقع نواب میں ایک مکان پر پولیس کی بھاری نفری نے ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں چھاپہ مارا مکان پر باھر سے تالا لگا ھوا تھا مکان کے اندر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ سے کلیم محسود۔کو بازو پر گولی لگی اور کلیم محسود نزدیکی کھیتوں میں چھپ کر۔پولیس پر فائرنگ کرنے لگا ،پولیس نے لاؤڈ سپیکر کے زریعے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی مگر ملزم نے مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا پولیس نے حفاظتی اقدمات کے پیش نظر پولیس نے بھی فائرنگ شروع کردی جس سے کلیم اللہ محسود موقع پر جاں بحق ہو گیا
ڈیرہ پولیس نے انتھائی کامیابی حاصل کر لی۔تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران بلوچستان کے رھائشی ٹرک ڈرائیور کو قتل کرنے والا اھم ملزم پولیس مقابلے میں پار ھو گیا۔
