راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کی ٹیم نے یک طرفہ مقابلے کے بعد سندھ کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔
خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف باآسانی 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے فخر زمان 49اور صاحبزادہ فرحان 45 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان محمد رضوان صرف ایک رنز بناسکے۔سندھ کی جانب سے دانش عزیز، زاہد محمود، انور علی اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے تھے۔سندھ کی جانب سے خر م منظور 54 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان سرفراز احمد کوئی رنز بھی نہ بناسکے۔ خیبر پختونخوا کی جانب سے آصف آفریدی اور عمران خان نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیشنل ٹی 20 کپ، سرفراز احمد اور محمد رضوان کی ٹیموں کا مقابلہ، فتح کس کے نام رہی؟ اہم میچ کے رزلٹ بارے آپ بھی جانیے
