ڈیرہ اسماعیل خان۔گزشتہ شب امام بارگاہ حیدر شاہ شیرازی پر چھلم امام حسین کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اھل کار صدیق اللہ سر پر چھت سے نیچے گرنے والی اینٹ سے زخمی ھو گیا۔چھت پر مستورات کے رش کی وجہ سے چھت سے نیچے اینٹ گر گئی تھی۔ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر سید اصغر علی شاہ اور ایس ایچ او سٹی فوری طور پر موقع پر پھنچ گئے اور زخمی کو ھسپتال منتقل کر دیا اور تمام علاج و معالجہ کی سھولیات میسر کی۔ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ر نجم الحسنین لیاقت کی ھدایت پر ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر سید اصغر علی شاہ اور انچارج ٹریفک عزت خان زخمی کانسٹیبل کے گھر عیادت کے لئے گئے صحت یابی دریافت کی اور اسکے والد سے ملے۔ڈی پی او کی جانب سے زخمی کانسٹیبل کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا ۔ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی عزت افزائی کرنا ھمارا فرض ھے۔صدیق اللہ کانسٹیبل دوران ڈیوٹی زخمی ھوا تھا ۔ڈی پی او کی ھدایت پر محکمہ پولیس کے اھلکاروں کو ھم کسی بھی تکلیف میں تنھا نھی چھوڑیں گے۔