• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دے تو معاف کر دیں گے “وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کر دیا

Oct 2, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کرتاہے اور ہتھیارڈ ال دیں تو معاف کرنے دیں گے ، وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویود یتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور کچھ گروپس سے بات کرنا چاہتا ہوں، میں عسکری حل پر یقین نہیں رکھتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہی کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے ، اگر کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دیں تو معاف کر دیں گے اور وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں افغان طالبان مدد کر رہے ہیں اور یہ بات چیت افغانستان میں چل رہی ہے ، کسی بھی مسئلے کا حل طاقت نہیں مذاکرات ہیں ، کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کیلئے رضامندہیں،کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے۔