گزشتہ شام ڈیرہ بگٹی کے اکثر علاقوں میں گرج و چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگیے ڈھاہر نالے میں سیلا بی ریلا گزرنے کی وجہ سے ٹاون کو گیس سپلائی کرنے والی مین لائن بہہ گئی جس کے باعث شہر میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی رابطہ سڑک مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں افراد سڑک کے دونوں اطراف میں پهسے رہے کالج کالونی میں گھروں کے اندر پانی داخل ہونے سے متعدد گھروں کی دیواریں گر گئی تیز بارش کی وجہ سے کپاس کی تیار فصلیں بھی تباہ ہو گیی مرو کے علاقے میں سیلابی ریلا مال مویشی بہا کر لے گیاطوفانی بارش اور علا قے میں سیلا بی صورتحال کے پیش نطر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری رہی لیویز جوانوں نے رات گئے سیلابی ریلے میں پهسے دو نوجوانوں کو ریسکیو کر لیاجبکہ پیر کوہ ڈیرہ بگٹی رابطہ سڑک کو بھی لیویز اہلکاروں نے کھول کر ٹریفک کی روانی بحال کر دیا شہر کو عارضی طور پر گیس کی سپلائی بحال کرنے کیلئے بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کام کا آغاز کیا جا چکا ہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ذولفقار علی کرار نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور لیویز جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ھدایت جاری کئے