• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل ٹی 20 کپ، سندھ بمقابلہ ناردرن، بارش سے متاثرہ میچ کا حیران کن نتیجہ سامنے آگیا

Oct 2, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)سندھ نے بارش سے متاثرہ میچ میں ناردرن کی ٹیم کو تین رنز سے شکست دیدی ہے۔
ناردرن کی ٹیم نے 177 رنز کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر سات اعشاریہ تین اوور ز کے بعد 62 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد مزید کھیل ممکن نہ ہوسکا۔بارش نہ رکنے پر میچ ریفری نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے میچ کا فیصلہ سنایا۔ناردرن کی جانب سے ناصر نواز نمایاں بلے باز رہے انہوں نے 27 رنز کی اننگز کھیلی ۔سندھ کی جانب سے دانش عزیز، شاہنواز دھانی اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے۔ سندھ کی جانب سے شرجیل خان نے 43 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔دیگر بلے بازوں میں سعود شکیل 28 اور سرفراز احمد 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ناردرن کی جانب سے محمد موسی، شاداب خان اور سلمان ارشاد نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ناردرن کی ٹیم نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔