• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغان خواتین فٹبالر ز نے کرسٹیانو رونالڈو کے ملک جا کر ٹریننگ شروع کردی

Oct 3, 2021

لزبن(نمائندہ خصوصی)پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالرز کی ٹریننگ شروع ہو گئی۔افغان خواتین فٹبالز اس حوالے سے بے حد خوش ہیں کہ انہیں نامور فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کے ملک میں رہنے کا موقع ملا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالر کی لزبن کے مضافات میں فٹبال کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے۔افغانستان کی خواتین فٹبالر 19 ستمبر کو پرتگال پہنچی تھیں۔ 6 ماہ بعد ہونے والے اپنے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران ام البنین رمزی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور مجھے یقین نہیں آتا کہ میں ایک بار پھر فٹبال کھیل رہی ہوں کیونکہ افغانستان میں اس کھیل کے لیے حالات بہت خراب ہیں۔