• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب کا سیلف ایمپلائیڈ تارکین وطن کیلئے 50 ہزار ریال جرمانے کی سزاؤں کا اعلان

Oct 3, 2021

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے سیلف ایمپلائیڈ تارکین وطن کیلئے 50 ہزار ریال تک جرمانےا ور چھ ماہ قید کے بعد ملک بدری کی سزاؤں کا اعلان کر دیا۔
العربیہ کے مطابق سعودی عرب پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ آزاد پیشہ تارکین وطن (سیلف ایمپلائیڈ) کو قید اور بھاری جرمانے کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد 50 ہزار ریال جبکہ قید کی مدت چھ ماہ ہو سکتی ہے جس کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنرل پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ ایک ہفتہ قبل غیر ملکی کارکنوں سے متعلق کہہ چکا ہے کہ ایسے گھریلو ملازمین جو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے چھ ماہ تک واپس نہیں آتے یا آن لائن پلیٹ فارمز سے ویزہ کے بارے میں میعاد ختم ہونے کے 30 دن میں رابطہ نہیں کرتے ان کی ملازمت خودبخود ختم ہو جائے گی ۔