بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) عمر شریف پاکستان کا سرمایہ تھے۔ایسی شخصیت مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔عمر شریف کی موت ایک سانحہ ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے۔
اپوزیشن ملکی ترقی سے نالاں نظر آتی ہے۔ آئندہ الیکشن ای وی ایم پر ہی ہوں گے۔ سیاسی حریف الیکشن کو متنازیہ بنانے کی کوشش میں مصروف،عمران خان نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا،ماضی کی حکومتوں کا کیا دھرا مزید کئی سال برداشت کرنا پڑسکتا تھا لیکن وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن سے ملکی مشکلات کم ہوئی ہیں
ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم فنانس سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب الحاج ملک ذاہد محمود چنڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور کہا عالمی برادری طالبان کو تسلیم کرنے کے لئے روڑ میپ تشکیل دے۔اُنہوں نے کہا لندن بیٹھے شخص کو کرونا ویکسین لگ جانا اِس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو ہمیشہ کمزور کیا ملک مضبوط ہوتا تو حالات مختلف ہوتے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان عمران کی تعریفیں ہونا فخر کی بات ہے۔تحریک انصاف الیکشن جیت کر اگلے پانچ سالوں میں پاکستان کو اور مضبوط کرے گی۔ہمیں افواجِ پاکستان پر فخر ہے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔بھارت پوری دنیا میں رسوا ہورہا ہے اور ہوتا رہے گا۔وہ دن دور نہیں جب کشمیر آذاد ہوگا اور ہندو بنیا ذلیل وخوار