معروف کومیڈین عمرشریف کی وفات پر صحافی رانا محمد سعید کا اظہارتعزیت
نیوز ٹائم ایچ ڈی ٹی وی کے کنٹری ھیڈ رانا محمد سعید کا، کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ فنکار عمر شریف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔۔
تمام زندگی اپنے فن سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا عظیم فنکار سب کو رُلا کر چلا گیا۔۔رانا محمد سعید
عمر شریف کی وفات سے مزاح اور فن کا ایک سنہرا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا،اُن کا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔رانا محمد سعید
عمر شریف نے اسٹیج، تھیٹر، ٹیلی ویژن، فلم، ہر سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا، سرحد پار بھی اُن کی شہرت کی دھوم تھی۔