• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بلڈنگ انسپکٹر کی سرپرستی ‘ کمرشل بلڈنگ کی تعمیر

Oct 4, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) بلڈنگ انسپکٹر کی سرپرستی ‘ کمرشل بلڈنگ کی تعمیر ‘ شاہدرہ پارک کے بالمقابل عمارت کی تعمیر سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نقشہ فیس اور کمرشلائز فیس کی مد میں لاکھوں کا نقصان ‘ بیسمنٹ کی کھدائی سے ملحقہ مکانات کو شدید نقصان ‘ بلڈنگ کی تعمیر میں نا اہلی اور معیار کا خیال نہ رکھنے سے منہدم ہونے اور گرد و نواح کے مکینوں کی زندگیوں کو خدشہ ‘ کمشنر بہاول پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

شاہدرہ پارک کے سامنے کروڑوں روپے مالیت کا پلازہ زیر تعمیر ہے ‘ بلڈنگ انسپکٹر نے مالک پلازہ سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر بغیر نقشہ فیس کی ادائیگی کے تعمیر کی اجازت دیدی جبکہ یہ علاقہ سکنی ہے لیکن بغیر منظوری و سرکاری واجبات کی ادائیگی کے ہسپتال تعمیر ہو رہا ہے اور یہی نہیں مالک نے ہمسائیوں کی اجازت کے بغیر بیسمنٹ کی کھدائی کر ڈالی جس سے آس پاس کے مکانات کو شدید نقصان اور مکینوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تعمیر میں نا اہلی اور معیار کا دھیان نہیں رکھا جا رہا جو آئندہ پلازہ کے منہدم ہونے اور جانی نقصان (خدانخواستہ) کا سبب بن سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں مالک پلازہ ریٹائرڈ وارڈ بوائے ہے اور اُسکے پاس اتنا روپیہ کہاں سے آیا ؟ اور یہ بھی کہ موصوف علاقہ میں ڈاکٹر کی حیثیت سے کلینک چلا رہا ہے اور متعدد مریض مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اُتر چکے ہیں اور یہی نہیں سڑک پر ہی مریضوں کو چارپائیوں پر لٹا کر ڈرپس لگا دیتا ہے ۔ شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولین کارپوریشن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاول پور سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔