• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اہم اسلامی ملک نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

Oct 4, 2021

الجائرز(نمائندہ خصوصی)الجزائر نے فرانس پر مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے بیان کی مذمت اور ماضی کی نسل کشی کو درست قرار دینے پر احتجاجاً فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔الجزائر حکومت کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں نوآبادیاتی دور میں آزادی کی جدوجہد میں جان قربان کرنے والے الجزائر کے شہریوں کی تضحیک کی ہے اور تاحال اپنے بیان کی تردید نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ 1830 میں فرانس نے اپنے سفیر کی تحقیر کا الزام عائد کرتے ہوئے الجزائر پر حملہ کردیا تھا اور 1872 کے دوران مقامی آبادی نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔