• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی کھلی کچہری،

Oct 6, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی کھلی کچہری،شہریوں کی درخواستوں پربروقت کارروائی نہ کرنے پر 02 ایس ایچ اوزسمیت متعددافسران کو شوکازنوٹس جاری،تھانہ کی سطح پر شہریوں کو انصاف اورداد رسی نہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست رکھیں،کھلی کچہری کا مقصد ہی تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر کرناہے، ڈی پی او

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی حوالے سے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی،57 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی او کو بیان کیے،02 شہریوں نے بروقت کارروائی نہ کرنے کی شکایت کی جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا اورایس ایچ اوتھانہ سٹی احمدپورشرقیہ،محرر،فرنٹ،ڈیسک آپریٹرکے علاوہ ایس ایچ اوتھانہ صدر احمدپورشرقیہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلبی کی، جبکہ دیگر درخواستوں پر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درست شکایات پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد ہی یہی ہیکہ تھانہ لیول پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر سے بہتر بنایا جائے،تھانہ کی سطح پر شہریوں کو انصاف اوردادرسی کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست رکھیں،شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو فوری میرٹ پر حل کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔