بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی مجرم اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،متعددملزمان گرفتار، منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے بھرپور کارروائیاں کی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” منشیات سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجرم اشتہاری ومتعدددملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ ڈیراور اورچنی گوٹھ نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ریاست علی اورکامران علی کو گرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے3410 گرام چرس برآمدکرلی، پولیس تھانہ خیرپورٹامیوالی،مسافرخانہ اورسول لائنز نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان طارق مسیح،یسین اورمحمدطارق کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے60 لیٹر شراب اورمتعددولائتی شراب کی بوتلیں برآمدکرلیں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈیراور،چنی گوٹھ،صدرحاصل پوراورصدراحمدپورشرقیہ نے ملزمان شاہد محمود،منیر احمد،محمدمدثراورکریم بخش کو گرفتارکرکے03 عددپسٹل30 بور اور01 رپیٹر12 بور برآمدکرلیا، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،اسی طرح تھانہ عنایتی پولیس نے مجرم اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ عورت کو زناء حرام کی خاطر اغواء کے مقدمہ میں ملوث کیٹگری B کے مجرم اشتہاری ممتاز احمد کو09 سال گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے بھرپور کارروائیاں کی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے،ان خیالا ت کااظہارڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے ایس ایچ او زکو جاری ہدایات کے دورن کیا۔