ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارت میں 62 سالہ شخص نے بہانے سے اپنی سابق اہلیہ کے گلے لگ کر خود کو دھماکے سے ا±ڑالیا ،جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزورام میں 62 سالہ روہنگلیانا نامی شخص اپنی سابق شریک حیات سے ملنے سبزی منڈی پہنچا جہاں خاتون بیٹی کے ساتھ مل کر سبزیاں فروخت کرتی تھی۔روہنگلیانا نے اپنی سابق بیوی سے کہا کہ طبیعت خراب ہے اور سر میں بھی درد ہے اس لیے سگریٹ دلوادے۔ سگریٹ پیتے ہی وہ بے ہوشی کا ڈرامہ کرتے ہوئے بیوی سے گلے لگ گیا اور اسی وقت زور دار دھماکا ہوگیا۔
دھماکے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ بیٹی کو معمولی زخم آے۔ جوڑے کے درمیان علیحدگی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے تاہم شبہ ہے کہ دھماکے میں جیلیٹن استعمال کی گئی تھی جو حملہ آور شوہر مبینہ طور پر اپنے لباس میں چھپا کر لایا تھا۔
بھارت میں شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو بہانے سے گلے لگاتے ہوئے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا
