بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سول لائنز پولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار ، داؤ پر لگی رقم برآمد،جواء کھیلنے والے اوراس میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، مستقبل میں بھی ایسے عناصر کے خلاف بھر پورکارروائیاں کرتے ہوئے ان کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا، ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ سول لائنز پولیس کی مخبر کی اطلاع پر قماربازوں کے خلاف کارروائی،متعددقماربازوں کو گرفتارکرلیا۔جن میں رئیس احمد،محمدفیاض،محمدندیم،محمدعامر،حمیدالدین،محمدعامر اورمحمدبلال شامل ہیں، ان سے07 ہزا روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم کے ساتھ تاش کے پتے بھی برآمد کر لیے۔ تھانہ سول لائنزپولیس نے قمار بازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہینگی ۔