• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آرمی چیف کی جوانوں کوزلزلہ زدگا ن کیلئے ریلیف کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

Oct 8, 2021

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات جوانوں کوسول انتظامیہ سے تعاون اور زلزلہ زدگا ن کیلئے ریلیف کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوجی دستے ریلیف آپریشن میں مددکریں جبکہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ آبادی کی مشکلات کم کرنے میں مدد کی جائے اورانہیں ہر ممکن سہولت دی جائے جبکہ پاک فوج کے جوان زلزلہ زدگا ن کے لئے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششیں تیز کریں۔