• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل ٹی 20 کپ، بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

Oct 8, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
بلوچستان کی ٹیم نے 156 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا۔بلوچستان کی جانب سے کپتان امام الحق سب سے کامیاب بلے باز رہے۔انہوں نے 46 گیندوں پر 64 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں عبداللہ شفیق 28 اور عمید آصف 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیبرپختونخوا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے صاحبزادہ فرحان سب سے کامیاب بلے باز رہے۔انہوں نے 49 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔دیگر بلے بازوں میں اسرار اللہ 19 اور محمد رضوان 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے تین جبکہ نجیب اللہ اور عماد بٹ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بلوچستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔